مینڈھر// سڑک حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کوہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس گاڑی نہ ملنے پر مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقے میں لوگوں نے محکمہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔راجو ری سے نکہ منجہا ڑی کی طرف آرہی ایک ٹا ٹا مو با ئل گا ڑی پر نئی سڑ ک پرکلر موہڑہ کے مقام حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی لوگوں نے وہاںسے اٹھاکر پرائمری ہیلتھ سنٹر بھاٹہ دھوڑیاں منتقل کیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن پھر ایمبولینس گاڑی نہ ملنے پر مقامی لوگوں نے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے جموں پونچھ شاہراہ کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی ۔ٹا ٹا مو بائل زیر نمبرJK02W-1103جو کہ راجو ری سے نکہ منجہا ڑی آرہی تھی اچانک کلر مو ہڑہ کے مقام پر حا دثہ کا شکا ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشو یش نا ک بتا ئی جا رہی ہے۔ زخمی افر اد کی شناخت مسکان شاہ ولد صادق شاہ سکنہ راجو ری اور خا لق حسین شاہ ولد سو نا شاہ سکنہ نکہ منجہا ڑی کے طو ر پر ہو ئی ہے۔ اس حا دثہ کی خبر سنتے ہی بھا ری تعداد میں علا قہ کے لو گ موقعہ پر جمع ہو گئے اور بچا ئو کار روائی میں لگ گئے ۔لو گو ں نے فو ری طور پر گا ڑی سے زخمی افراد کو نکالا اور پر ائمر ی ہیلتھ سنٹر بھا ٹہ دھوڑیا ں پہنچایاجہا ں بر وقت ایمبو لینس گاڑی نہ ملنے پر لو گو ں نے جمو ں پو نچھ شاہر اہ کو بند کر کے محکمہ صحت کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے زخمی افر اد کو ایمبو لینس میں رکھا تو محکمہ صحت کے ملا زمین نے انہیں گا ڑی کے اندر نہیں رکھنے دیا۔ انہو ں نے الز ام لگا تے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملا زمین صرف اپنے رشتہ دور ں کے لئے ایمبو لنس گا ڑیا ں استعمال کر تے ہیں جبکہ لو گو ں کو اس کی ضر ووت ہو بھی تو انہیں یہ گاڑی نہیں دی جاتی ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے پو لیس ٹیم اور نائب تحصیلدار بھا ٹہ دھوڑیا ں موقعہ پر پہنچے اور زخمی افراد کو نجی گا ڑی کر کے ضلع اسپتال راجو ی منتقل کر وایا۔انہوںنے لوگوں کو یقین دلایاکہ وہ اس سلسلے میں حکام سے بات کریںگے جس کے بعد لوگ پر امن طور پر منتشر ہوئے اور احتجاج ختم کردیاگیا ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ گورسائی میں گاڑی ڈرائیور کے خلاف کیس درج کیاگیاہے تاہم وہ وہاںسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔