کٹھوعہ // بسوہلی بنی سڑک پر جندرالی کے مقام پرایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گذشتہشام قریب 6 بجے اُس وقت پیش آیا جب بسوہلی سے بنی کی جانب جا رہی آلٹو کار بسوہلی بنی سڑک پرجندراھالی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی ۔تیز رفتار آلٹو کار زیر نمبر PB10UU-3506 ڈرائیور سے بے قابو کار سڑک سے لڑھک کرگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت رتن چند اور ہربنس لال ساکن بنی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوںکو سب ضلع ہسپتال بسوہلی میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے ۔