ادھم پور / /ضلع کے سبسیڈیری ٹریننگ سنٹر میں ہفتہ کے روز بارڈر سیکورٹی فورس کے 451ریکروٹ کانسٹیبلوں کے بیچ کی پاسنگ ا ٓوٹ پریڈ منعقد کی گئی۔ اس موقعہ پر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ ممبران اسمبلی پون کمار گپتا، دیناناتھ بھگت،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لعل و دیگر معزز مہمان و فوج ،سی آر پی ایف ،پولیس و سول انتظامیہ کے اہلکاروں کے علاوہ ریکروٹوں کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں سپئیکر نے نئے ریکروٹوں کو مشکل ترین تربیت مکمل کرنے پر مبارک باد دیاور انہیں پیشہ وارانہ چلینجوں کا ہمت سے مقابلہ کرنے کو کہا ۔انہوں نے نئے ریکروٹوں کو نیک خواہشات پیش کیںاور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے آئی جی بی ایس ایف ایس ایس ڈوگرہ اور انکی محنتی انسٹریکٹروں کی ٹیم کونئے ریکروٹوں کو مجاز ریکروٹ بنانے کی سراہنا کی۔انہوںنے کہا کہ پورے ملک کو ان پر اعتامد ہے کہ وہ ملک کا کسی بھی صورت میں دفاع کریں گے۔انہوں نے نئے پاسنگ اوٹ ریکروٹوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی تلقین کی،خصوصاً سرحدوں پر ملی ٹینسی کا مقابلہ کرنے کے دوران ۔بعد ازاں ،انہوں نے پاسنگ اوٹ پریڈ کا معاینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اسکے بعد تربیت کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئیریکروٹوں میں میڈل تقسیم کئے۔اس سے قبل آئی جی بی ایس ایف ایس ایس ڈوگرہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اورنئے ریکروٹوں کو مبارک باد دی جنھوں نے44 ہفتوں کی سخت ترین تربیت مکمل کرلی۔