نئی دہلی// ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک؛ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 8889.84 کروڑ روپے کا مجموعی منافع ہوا ہے ، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 5245.88 کروڑ روپے کے مقابلے 69 فیصد زیادہ ہے ۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مالیاتی گوشواروں کے مطابق منافع میں یہ اضافہ اس سہ ماہی میں جوکھم بھرے قرضوں کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں تنہامنافع 7627کروڑ روپے رہا جو ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے 4574کروڑ روپے کے مقابلے 66.73فیصد زیادہ ہے ۔ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی سود کی آمدنی 73029.13 کروڑ روپے رہی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 70043.05 کروڑ روپے تھی۔