سوپور میں تیز ہوائیں, میوہ باغات کو شدید نقصان

 سوپور//غلام محمد //سوپور اور اس کے مضافات میں اتوار بعددوپہر اس وقت خوف و دہشت کاماحول پیداہوا جب تیز ہواﺅں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔جس کے نتیجے میں میوہ باغات کو نقصان پہنچا ۔اس موقع پر عید کی خریداری میں مصروف لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔بارشوں اور ہواﺅں کاسلسلہ پندرہ منٹ تک جاری رہا۔