سوپور سپر لیگ 2018،سوپور جمخانہ نے افروٹ الیون کو 152رنوں سے شکست دی

سوپور //سوپورسپر لیگ کے میچ میں سوپور جمخانہ نے افروٹ الیون کو 152 رنوںسے ہرایا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوے جمخانہ نے مقررہ 35 اووروں میں 259 رنوں کا ہدف افروٹ کے سامنے رکھا۔مدثر لارا نے 59 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ عمر نے 48 اور بابا نے 38 رن جمخانہ کے لئے جوڑے۔ہدف کے تعاقب میں اتری افروٹ الیون کی پوری ٹیم 106 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔الطاف اور سہیل وانی نے کسی حد تک جمخانہ کے گیندبازوں کا ڈٹ کر سامنا کیا۔انہوں نے بالترتیب 42 اور 34 رنوں کی اننگز کھیلی۔ شہنواز نے 5کھلاڑیوں جبکہ بابا نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔ اس طرح سے افروٹ الیون نے اپنا پہلا میچ 152 رنوں کے بڑے فاصلے سے ہارا۔بابا کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔