عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سول لائنز کے علاقے بالخصوص لال چوک حلقہ سے ایک تجارتی وفد نے رکن قانون ساز اسمبلی احسان پردیسی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مبارکب د پیش کی ۔وفد میں لال چوک، کوکر بازار، صدر بازار، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، توکل مارکیٹ، سرائے پائین، ریگل چوک تا ریذیڈنسی روڈ، مغل دربار مارکٹ اور سونہ ور بازار سمیت مختلف ممتاز تجارتی انجمنوں کے ممبران شامل تھے۔تاجروفد نے تاریخی اہمیت کے حامل سول لائنز کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے جتماعی کوششوں پر زور دیا، جس کا مقصد لوگوں کی تعداد میں اضافہ اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔وفد نے ایم ایل اے احسان پردیسی کی توجہ سے سننے اور مقامی تاجر برادری کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات نے تاجروں اور ان کے منتخب نمائندے کے درمیان شراکت داری کا آغاز کیا، جس کا مشترکہ مقصد خطے کے معاشی منظر نامے کو بہتر بنانا اور ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔