گول//سنگلدان علاقہ میں موجود محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کا اسٹور خستہ خالی کا شکار ہے اور کسی بھی وقت یہ گر سکتا ہے جس وجہ سے یہاں پر جانی نقصان کا بھی شاخسانہ ہے ۔ اسٹور جو بر لب گول سنگلدان شاہراہ پر ہے اور تمام منتظمین کی نظریں اس پر پڑتی ہیں اور محکمہ امور صارفین بھی اس کی حالت سے واقف ہے لیکن اس کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدامات اٹھائے نہیں جاتے ہیں ۔ تقریباً ایک سال سے یہاں کے مقامی لوگ محکمہ اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے آ رہے ہیں لیکن عوام کے مطالبوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔ اسٹور کی حالت ابتر کو ایک سال قبل اے ڈی فوڈ رام بن سے پوچھا تو انہوں نے کہا تھا کہ اسٹور کیپر اور ٹی ایس او اس بارے میں تحریر ی طور پر دیں ہم اس کی حالت کو بہتر کریں گے لیکن کسی نے ایسا کچھ نہیں کیا جبکہ محکمہ کا اسٹور کیپر اور ٹی ایس او بھی اس کی حالت سے واقف ہے ۔ اسٹور کی حالت ابتر کی وجہ سے یہاں پر کافی راشن خراب بھی ہوا لیکن اس کے با وجود کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ محکمہ امور۔ صارفین و عوامی تقسیم کاری کو چاہئے کہ وہ برف باری سے قبل اس اسٹور کی حالت کو بہتر بنائیں تا کہ یہاں پر سردیوں کے موسم میں راشن رکھ سکیں ۔