گول// سنگلدان میں لوگوں نے کے آر سی ایل ریلوے کمپنی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کمپنیوں نے ہمیں بے گھر کر دیا ہے اور یہاں لوگوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زرعی اراضی پر کمپنیوں نے زبردستی ڈمپنگ کی ہیں جس وجہ سے یہاں پر لوگوں کے رہائشی مکانات ، زرعی اراضی ، مسجد ، باغات کو نیست نابود ہوئے ہیں اور یہاں سے کئی لوگوں نے ہجرت کی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اگر چہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ، ایس ڈی ایم گول ، تحصیلدار گول نے اس جگہ پر ڈمپنگ کرنے سے منع کر دیا تھا لیکن یہاں پر ریلوے والوں نے زبردستی ڈمپنگ کی ہے جس وجہ سے یہاں مزید بستی کو خطرہ لا حق ہے کیونکہ یہ پہلے سے ہی دھنسی ہوئی زمین ہے پہلے ہی ریلوے کی وجہ سے یہاں ایک بستی ہی ختم ہو چکی ہے اور یہاں پر ایک قبرستان نیست نابود ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مقامی نمائندے الیکشنوں کے دوران نظر آتے ہیں اور عوامی مسائل کے لئے وہ گدھے کے سینگ ہو جاتے ہیں ان سیاسی لیڈروں کو ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے باقی لوگوں کا کوئی ان کو خیال نہیں ہے ۔لوگوں نے کہا کہ اگر چہ یہاں کی ڈی ڈی سی چیئرپرسن بھی ہیں لیکن وہ بھی لوگوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ریلوے نے ہم سے اراضی لی تھی لیکن انہوں نے ہمیں کوئی معاوضہ نہیں دیا ،باغات کا بھی کوئی پیسہ نہیں ملا ہے ۔ احتجاج پر موجود لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے انصاف کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اہل عیال لے کر یہاں پر مر جائیں گے لیکن ڈمپنگ نہیں کرنے دیں گے ۔