مینڈھر //جامع مسجد ا لم حسنین میں عظیم الشان جشن میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علماءکے علاوہ راجوری سے مولانا حافظ محمد الیاس سلطانی مہتمم جامعہ ضیاءالاسلام منجا کوٹ مقرر خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کیا کہ نوجوان نسل کو تعلیمات رسول پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی منانا مستحب ہو مندوب عمل ہے اور اس موقع پر نبی رحمت کی سیرت کو عوام اور نئی نسل کے سامنے پیش کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے تاکہ پوری دنیا تک یہ پیغام جائے کہ آج کے دن پیدا ہونے والے نبیﷺ نے ساری دنیا کو امن،محبت، بھائی چارگی کا درس دیا ۔ خطاب کے بعد اسی مسجد سے منسلک ادارے جامعہ عرفان العلوم کے طلباءو مسجد کے مخلص افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے انعامات تقسیم کئے گئے آخر میں مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ محمد شکیل نقشبندی نے کانفرنس میںشامل ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔