جموں //سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے آج یہاں راج بھون میں گورنر کے ساتھ ملاقات کی ۔ وائس چانسلر نے گورنر کو یونیورسٹی کے ترقیاتی بنیادی ڈھانچے اور موجودہ صورتحال کے علاوہ اس ادارے کی ترقی سے جُڑے دیگر چیلنجوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی میں دو ہزار سے زائد طلاب زیر تعلیم ہیں جبکہ یہ تعداد یہ ادارہ قایم کرنے کے وقت صرف 300 تھی ۔ گورنر نے وائس چانسلر پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اہم ادارہ غیر سیاسی نوعیت کا رہے۔