بانڈی پورہ//پولیس نے سمبل میں لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والے ایک شخص کو غیرقانونی طور اونچے داموں رسوئی گیس سلینڈر فروخت کرنے کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے ڈالدیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سمبل پولیس کومصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شادی پورہ میں رسوئی گیس سلینڈروں کی بھاری تعداد ذخیرہ کرکے اونچے داموں بیچی جارہی ہے۔ایس ایچ او سمبل محمدسلیم نے ایس ڈی پی او سریندرموہن کی نگرانی میں پولیس ٹیم لیکر شادی پورہ میں چھاپہ مار کر فاروق احمدوانی ولد غلام نبی وانی کوگرفتار کرکے ایک سو غیرقانونی رسوئی گیس سلینڈر برآمد کئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار کئے گئے شخص نے اعتراف کیا کہ وہ غیرقانونی طور ان سیلنڈروں کو بلیک میں فروخت کررہا تھا۔اس سلسلے میں تھانہ سمبل میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر57/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔