جنیوا//برطانیہ،فرانس اور متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کیلئے اپنی حمایت پیش کی ہے۔بھارت دسمبر2022 کے مہینے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل نمائندہ نے کہاکہ سلامتی کونسل کو آج کی دنیا میں زیادہ نمائندہ بننا چاہئے اور برطانیہ، مستقل اور غیرمستقل زمروں میں اس کی توسیع کیلئے کافی عرصے سے زور دیتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اس ہفتے کھلے طور پر اس بات کو دوہرایاتھاکہ اْن کے ملک نے اس بات کی حمایت کی ہے کہ سلامتی کونسل میں برازیل،جرمنی،بھارت اور جاپان کو نئی مستقل رکنیت ملنی چاہئے۔اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے سفیر نے کہاہے کہ فرانس سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی حیثیت سے جرمنی، برازیل،بھارت اور جاپان کی رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔متحدہ عرب امارات نے بھی ایک اصلاح شدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی دعویداری کے تئیں اپنی توثیق کو دوہرایاہے۔بھارت دسمبر کے مہینے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت کے فرائض انجام دے رہا ہے۔سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی برقرار رکھنے کیلئے ایک اہم عالمی ادارہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے کہاکہ بھارت کی سلامتی کونسل میں آواز ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اصلاح شدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی دعویداری کیلئے اپنی توثیق کو دوہرایا۔