ریاض //سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ہفتے کی صبح دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے النماص شہر کے شمال میں 15 کلو میٹر کی دوری پر محسوس کیے گئے۔ پہلی مرتبہ مقامی وقت کے مطابق 6:59 پر جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 تھی۔ دوسری مرتبہ یہ جھٹکے 7:48 پر آئے اور اس مرتبہ ان کی شدت 1.8 رہی۔جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان پروفیسر طارق ابا الخیل کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کمزور تھی تاہم زمین کی سطح کے قریب ہونے یا چٹانوں کی نوعیت کے سبب جھٹکے محسوس کیے گئے۔