سعودی حکومت کی عمرہ پر پابندیوں کی تردید

ریاض// سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر میں عمرہ پر پابندی کے حوالے سے اڑنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسوں میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔