سری نگرکے ایک ہسپتال میں کینسرمریض کی مبینہ خودکشی

سری نگر// سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) میں زیر علاج کینسر میں مبتلا ایک مریض نے مبینہ طور پر پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا کینسر میں مبتلا ایک مریض شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں زیر علاج تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مریض نے سرائی کے کمرہ نمبر 9 میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔