سرینگر کے 25پارکوں میں اوپن جیم قائم ہونگے | لوگوں کی جسمانی سطح برقرار رکھنے کے لئے اہم سہولت :ڈی سی سرینگر

سرینگر //سرینگر شہر میں رہنے والے لوگوں کو صحت سے متعلق جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے سرینگر شہر کی مختلف پارکوں میں اوپن جیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت  طے شدہ 25جگہوں پر عوام کی مانگ پر اوپن جیم قائم کئے جائیں گے۔ 25جگہوں میں سے 5شہر خاص میں ہیںجبکہ ہر ایک جیم پر 5لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ شہر خاص میں عیدگاہ پارک، گنج بخش پارک نوہٹہ، بھاگوان پورہ کیمونٹی پارک، شہید ملت سپورٹس گرائونڈ لال بازار اور غنی میموریل فٹبال گرائونڈ  میں جیم قائم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ جیم ایک انتہائی اہم سہولیت ہے جو لوگوں کو صحت مند رہنے کیلئے درکار ہوتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ پروجیکٹ کافی اہمیت ہے اور یہ لوگوں کی جسمانی سطح بنانے کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سرینگر شہر میں لوگوں کو جیم سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اخراج پورہ پارک، سولنہ پارک، بمنہ پارک، جاگرز پارک راجباغ اور صنعت نگر پارک شامل ہے۔