سرینگر کے مضافات میں خاتون کی عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ ملورہ میں منگل کو ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔لاش کی شناخت تاہم فوری طور پر نہیں ہوسکی ۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ لاش کو ملورہ علاقے میں دریائے جہلم سے بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔