سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ڈاون ٹاون سرینگر کے نواب بازار علاقے میں آگ کی ایک واردات کے نتیجے میں چھ رہائشی مکان تباہ ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آگ دوران شب تقریباً4بجے کے آس پاس ایک مکان سے ظاہر ہوئی جس نے پھیل کر پانچ دیگر مکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے آگ بجھانے والے عملے اورمقامی لوگوں نے کوششیں انجام دیں۔
اس واردت میں معراج الدین اور غلام رسول کا مشترکہ مکان،عبد المجید ڈار،نذیر احمد اور جاوید احمد ڈار کا مشترکہ مکان، عبد القیوم خان ، توحید احمد ڈار اور منیر احمد ڈار اور محمد شفیع ڈار کا مشترکہ مکان تباہ ہوگیا۔