عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خراب موسم اور آپریشنل وجوہات کی وجہ سے جمعہ کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چلنے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کے لیے طے شدہ کم از کم سات پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ان میں ایئر انڈیا کی دو پروازیں شامل ہیں، جنہیں قومی دارالحکومت میں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔انڈیگو کی دو پروازیں امرتسر میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ، جب کہ اسپائس جیٹ کی دو پرواز یںجو سرینگر- دہلی سیکٹر پر چل رہی تھی، کو بھی دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ، سپائس جیٹ کی پرواز اور انڈیگوکی دوپروازیں سرینگر-کولکتہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں۔