سرینگر لاوے پورہ حملہ ؛ ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک،3 زخمی

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں جمعرات کو اُس وقت ایک سی آر پی ایف اہلکارہلاک اور تین زخمی ہوگئے جب جنگجوﺅں نے اُن پر حملہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک زخمی اہلکار کی حالت نازک ہے۔
سی آر پی ایف ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی کی آر او پی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ تین کا علاج جاری ہے۔
دریں اثناءحملے کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔