گاندربل //سرینگر بین الاقوامی طیران گاہ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تلاشی کے دوران سی آر پی ایف اہلکار سے 2زندہ کارتوس برآمد کرکے اسے گرفتار کیا گیا.پولیس کے اعلی حکام کے مطابق مطابق ترال میں تعینات 180 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ کانسیٹبل 25سالہ راہل کمار ساکنہ راجستھان ائر انڈیا کی فلائٹ نمبرAI-3426کے ذریعہ دہلی جارہا کہ سرینگر طیران گاہ پراس کے سامان کی تلاشی کے دوران انساس رائفل کے 2زندہ کارتوس برآمد کئے گئے۔ اس موقعہ پر راہل کمار کو پوچھ تاچھ کیلئے پولیس تھانہ ہمہامہ کے سپرد کیاگیا ہے۔ اس دوران سی آر پی ایف کے ترجمان کاکہنا ہے کہ کانسٹیبل سرکاری ڈیوٹی پر تھا اوروہ دستاویزات کے ساتھ سرکاری طور پر 2کارتوس اپنے ساتھ لے رہا تھا۔اس موقع پر پوچھ گچھ اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اسے اپنے بٹالین کے سپرد کردیا گیا ۔