سرینگر۔لیہہ شاہراہ مختصر وقفے کے بعد دوبارہ بحال

کنگن//سرینگر ۔لہیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بحال ہوگئی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے روز ہوئی شدید بارشوں کے نتیجے میں زوجیلا کے چند ایک مقامات پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بند ہوگئی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ بیکن نے شاہراہ کو آمد رفت کے قابل بنانے کے لئے مزدوروں اور مشینوں کو کام پر لگا کر پسیاں ہٹانے کا کام منگل کے روز مکمل کیا جس کے ساتھ ہی شاہراہ کے دونوں اطراف کی طرف گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل لیاقت قادری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زوجیلا کے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمد رفت بند ہوگئی تھی تاہم بیکن نے پسیاں ہٹاکر شاہراہ کو آمد رفت کے قابل بنایا جس کے ساتھ ہی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بحال کردی گئی ہے ۔