کوٹرنکہ// زونل ایجوکیشن دفتر کوٹرنکہ میں محکمہ کی طرف سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ایس ڈی ایم گوپال سنگھ نے کی ۔اس موقعہ پر زونل ایجوکیشن آفیسر صلاح محمد نے ایس ڈی ایم کو بتایاکہ کوٹرنکہ زون میں کچھ سرکاری اسکول ایسے ہیں جن کا آج تک محکمہ مال میں اندراج نہیں ہوا جس کی وجہ سے محکمہ کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ کبھی تو زمین مالکان اسکولوں میں تالا لگادیتے ہیں اور کبھی کوئی اور پریشانی کھڑی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے طلاب کو تعلیم کے دوران دقت کا سامنا کرناپڑتاہے ۔ایس ڈی ایم نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو ہدایت دی کہ وہ موقعہ پرجاکرایک ہفتہ کے اندر اندر سکولوں کا اندراج کریں۔میٹنگ میں تحصیلدار کوٹرنکہ محمد رفیق اور سکولوں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔