سرنکوٹ//ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلع صدر شمیم احمد ڈار نے کی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیڈر سید اقبال کاظمی نے کہا کہ پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترقیاتی سطح پر بیشتر کام کئے اور خاص طور پر انہوںنے پونچھ میں عوامی دربار کے دوران کچھ اہم فیصلے لئے جو یہاں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ سرنکوٹ اور بفلیاز میں بھی کام کئے گئے اور پہلی بار بفلیاز میں ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس تعمیر ہورہاہے جس سے ایک ہی چھت تلے تمام کام ہوںگے ۔انہوںنے کہاکہ مغل شاہراہ پر ٹراماہسپتال کے قیام کو منظوری دی گئی جس کی اشد ضرورت تھی ۔انہوں نے کہاکہ بیشتر سڑک پروجیکٹوں کی منظوری بھی ہوئی جس کیلئے پچیس کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہونی ہے ۔کاظمی نے کہاکہ اسی طرح سے پانی اور بجلی کی سپلائی میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا اقدام سرنکوٹ میں کلسٹر یونیورسٹی کے قیام کو منظوری ہے ۔ان کاکہناتھاکہ سرنکوٹ کالج کی تعمیر عمل میں لائی گئی اورہائی سکول ہاڑی اور چندے مڑ ھ کا درجہ بڑھا کر انہیں ہائراسکینڈری سکول بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سرنکوٹ کی عوام کو ذات برادری کے نام پر تقسیم کیاگیا ۔سابق ڈپٹی کمشنر خواجہ غلام احمد ،محمد ایوب شبنم ،قاضی عبد الطیف ،فدا حسین شاہ ،عطااللہ ملک ،عارف منہاس ، محمد ریاض ملک ،عبد الرشید زرگر ،مرزا عبد العزیز ، کبیر حسین، ایم این قریشی ،سید مذکور حسین شاہ ، امجد خان، سیدمہتاب بخاری ،سرور خان منہاس، سید مطلوب بخاری، سید مشتاق حسین شاہ ،سرور خان منہاس ،شوکت خان ،ڈاکٹر حمید الحق خان، شیراز خان، عباس خان ،حاجی حبیب اللہ خان ،خواجہ محمد مقبول ،سرتاج خان ، قاضی محمد یاسین ،نور احمد قریشی، محمد اسلم منہاس ،بدر حسین منہاس ،ولایت حسین مرزا ،ناصر مرزاود یگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔