سرنکوٹ //اپنی نوعیت کے منفر د واقعہ میں سرنکوٹ میں ایک خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا ۔پولیس کے مطابق تصویر اختر دختر محمد شریف ساکن لورن پونچھ منی بس کے ذریعہ سرنکوٹ پہنچی جہاں اسے اچانک درد شروع ہوگیا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا جس پر ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ اصغر ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کیلئے ان سہولیات کا انتظام کیا جو اسے اس وقت ضرورت تھیں ۔ایڈیشنل ایس پی پونچھ محمد انوار الحق نے بتایاکہ پولیس نے بس اڈہ پر موجود چند خواتین کی مدد سے اردگرد پردہ لگایا اور اس دوران خاتون نے بچے کو جنم دیا۔انہوںنے مزید بتایاکہ بعد ازآں ایک ایمبولینس گاڑی وہاں پہنچی جس نے خاتون نے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا جہاں زچہ اور بچہ دونوں کا علاج چل رہاہے اور دونوں کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس کی طرف سے حاملہ خاتون کی بروقت مدد پر مقامی لوگوں نے سراہنا کی ہے ۔
طالبات ترک تعلیم پر مجبور