سرنکوٹ عدالت نے 17میں سے 12معاملات حل کئے

سرنکوٹ// تحصیل لیگل سروسز کمیٹی سرنکوٹ کی جانب سے خصوصی عدالت کے دوران درج شدہ 17معاملات میں سے 12کا موقعہ پر ہی نپٹارہ کرتے ہوئے 11لاکھ روپے سے زائد کا معاوضہ بھی وصول کرلیا ۔منظور احمد خان سب جج وچیئر مین تحصیل لیگل سروس کمیٹی سرنکوٹ کی سربراہی میں فیصلے قانونی خدمات اتھارٹی ایکٹ کے تحت لئے گئے۔ گزشتہ ماہ میں پری لیٹی گیشن معاملات جو عدالت میں زیر سماعت تھے میں سے کل 17 میں سے 12 معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا اور 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد کی رقم مختلف محکموں سے وصول کر کے متاثرین کے حوالے کر دی گئی ۔مذکورہ اتھارٹی کے تحت دی جانے والی درخواستوں کا اہم مطلب عدالت کا وقت بچانا اور بر وقت کارروائی ہوتی ہے اور مذکورہ سکیم سے لوگ بہتر استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔