پونچھ // سرسید ایجوکیشن م مشن اور چیریٹیبل ٹرسٹ نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد کرکے غریب کنبوں میں کپڑے تقسیم کئے ۔اس موقعہ پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور مہمان اعزازی برگیڈ کمانڈر 93انفینٹری برگیڈ تھے ۔تقریب میںضلع افسران اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر تنظیم کی جانب سے ان 85 افراد میں کپڑے تقسیم کئے گئے جن کی نشاندہی سرسید ایجوکیشن مشن کے عہدیداران نے کی ۔اس دوران مقررین نے سرسید ایجوکیشن م مشن اور چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیرمین سرفراز میر اور دیگر کارکنان کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ یہ غریب کنبے بھی اچھی طرح سے عید مناسکیںگے ۔تقریب میںڈاکٹر سلیم بٹ ڈی وائی ایس پی آپریشن، موہن لال شرماڈی وائی ایس پی ڈی آر، شاہد نعیم ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر، عارف ملک سی ای او، جہانگیر خان تحصیلدار حویلی، زاموداحمد اے سی ایل،عاشق رفیق بی ڈی او،پروفیسر عرفان علی عارف، کرم حسین شاہ، محمد اکرم نائیک، امتیاز خواجہ،بشارت حسین ،ساحل چڈھا، اسد نعمانی،افتخار علی بزمی، صابر حسین بٹا، خالد خان،شہزاد آزاد، شفیق احمد، نذیر حسین، پردیپ کھنہ، طارق خان، نصرت شاہ، پرویز آفتاب، امتیاز ڈار، ڈاکٹر ماجد احمدوغیرہ بھی موجودتھے ۔