ادہم پور//قانون ساز اسمبلی کے ممبر دینا ناتھ بھگت نے تحصیل چننہنی کے علاقہ سدھ مہادیومیںایک فروٹ شو کم کسان میلے کا افتتاح کیا ضلع ترقیاتی کمشنر راوندر کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس میلے میںضلع کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے قریباََ ایک ہزار کسانوں نے شرکت کی اور اپنے میوئوں کی نمائش کے اسٹال قایم کئے تھے، میلے کا اہتمام محکمہ باغبانی کی جانب سے کیا گیا تھااس دوران متعددمیوئوں بشمول سیب ، آڑو،اخروٹ، بادام ، گلگل وغیرہ نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔ڈائریکٹر باغبانی انورادھاگپتا، ریزرو بنک آف انڈیا کے جنرل منیجراشوک کمارمٹو،ایس ڈی ایم دیوندر شرما، چیف ہارٹیکلچرآفیسراور دیگر اہلکار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ان کے گھروں کے نزدیک بہتر زرعی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ زرعی اور باغبانی کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے اور کسانوں کی مالی حالت بہتر بن سکے۔انہوں نے کسانوں کو اس ضمن میں حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔