مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں منعقدہ دو روزہ رام کنڈ میلہ سخت سیکورٹی کے موجودگی میں اختتام پذیر ہوگیا ۔اس میلے میں ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں کےساتھ ساتھ راجوری کے متعدد علاقوں کے مکینوں نے بھی شرکت کی ۔اس سلسلہ میں مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا تاہم ہندوں کےساتھ ساتھ مقامی مسلم طبقہ نے بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ مقام پر پانڈﺅں کے دور سے میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ مذکورہ مقام پر رام ،لکشمن اور سیتا کے ناموں پر تین کنڈ موجود ہیں جبکہ پونچھ ریاست کے دور سے مہاراجہ بلدیو سنگھ اور موتی سنگھ نے مندر کے نام پر 12سو کنال اراضی بھی دی تھی ۔اس میلے میں شرکت کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئر مین امان اللہ چوہدری نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ مندر کے نام پر علاقہ میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ علاقہ کے بچوں کومعیاری تعلیم مل سکے ۔ڈی ڈی سی ممبر عمران ظفر نے کہا کہ مندر کی اراضی کومحکمہ سیاحت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کو سیاحتی نقشے پر لانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔