بھلیسہ//نیشنل کانفرنس لیڈ ر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے کشتواڑ ضلع کے پلماڑ علاقہ کا دورہ کیا اس دوران ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بر سراقتدار مخلوط حکومت کی نا کامی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ کچلو نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی طور بنانے کے لئے حکومت پر زور دیں گے۔کچلو نے کہا کہ کشتواڑ ضلع کے درجنوں گائوں میں عوام کو بنیادی سہولیات بشمول سڑک رابطے،پینے کا صاف پانی،بجلی ،راشن کی عدام دستیابی سے لوگ سخت مشکلات میں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موجود ہ سرکار لوگوں کو ایک صاف شفاف حکومت دینے میں نہ کامیاب ہوئی ہے یہ سرکار صرف عوام کو گمرہ کر رہی ہے جب کہ زمینی سطع پر کوئی بھی کام عملی طور پر نہیں ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ طراسکولوں میں اساتذہ کی قلت اور انفر اسڑ یکچر کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر تعلیم طلبا برداری کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے، ان کی تعلیم کی بہتری کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس سے علاقہ میں ہزاروں کی تعداد پر طلبا تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں ۔کچلو نے میٹنگ میں لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔ اس دوارن کئی وفد بھی کچلو سے ملاقی ہو ے جنہوں نے اپنے مسائل ایم ایل سی موصوف کے سامنے رکھے جن پر کچلو نے یقین دلایا کہ آپ کے تمام مسائل حل کئے جانے کی لئے تمام کوششیں کی جائیں گی ۔اس دوارن صوبائی نائب صدر نیشنل کانفرنس قاضی جلا الدین نے بھی میٹنگ میں کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد جماعت ہے جو اُن دور دارز علاقوں میں ترقی کے لئے وعد ہ بند ہے اس پارٹی کو کامیاب بنائے اس ہی میں یہاں کی عوام کی ترقی ہے اس دوارن امتیاز احمد زرگر صوبائی سیکر ٹری نیشنل کانفرنس و یوتھ ضلع ڈی ڈی فاروق نے بھی خطاب کیا ۔