جموں//سابق وزراء سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری نے یہاں راج بھون میںگورنرستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ سابق وزراء نے گورنر کو مساوی ترقی اور عام لوگوں کے احساسات کے بارے میں کئی معاملات سے آگاہ کیا۔انہوں نے عوام کی مشکلات حل کرنے میں اختراعی اقدامات کرنے کے لئے گورنر کی تعریف کی۔گورنر نے سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن اور بھائی چارے کو برقرار کھنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو بڑھاوا دینے کے لئے کام جاری رکھیں۔ادھر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ایک تین رُکنی وفد نے یہاں راج بھون میںگورنرستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کر رہے تھے۔پروفیسر سنگھ نے گورنر کے ساتھ سیاسی صورتحال اور عوامی مفادات کے حوالے سے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ریاست میں امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور تعاون دینے کا یقین دلایا۔گورنر نے پروفیسر بھیم سنگھ پر زور دیا کہ وہ عوامی مفادات کے کام جاری رکھیں۔