جموں؍؍جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگس کمیٹی کی میٹنگ ایم ایل اے ست پال شرما کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ارکان قانون سازیہ غلام محمد سروڑی ، عبدالمجید لارمی ، محمد خلیل بندھ اور وکرم رندھا وا نے میٹنگ میں شرکت کرکے کمیٹی کو مزید سود مند اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔اس موقعہ رواں مہینے کے دوران کمیٹی کی اگلی میٹنگ کے لئے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ ہذامیں جی ایم سروڑی نے متعددمسائل بشمول ارکان قانون سازیہ کی جانب سیابھارے گئے نکات پرمتعلقہ محکمہ سے جواب طلبی ابھارے گئے اور کہاکہ ارکان قانون سازیہ جوسوال ابھارتے ہیں متعلقہ حکام کوانکا جواب پابندی کیساتھ دینا چاہئے۔سروڑی نے کمیٹی چیئرمین سے کہاکہ وہ میٹنگ میں مختلف کمیٹیوں کی رہورٹس پر بحث کیلئے ایک گھنٹے کاوقت مختص رکھاجائے تاکہ ان رپورٹس کی تجاویزپرمن وعن عمل آوری ہوسکے۔ چیئرمین نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات اور تجربات سے کمیٹی کی رپورٹ تیار کرنے میں کافی مددملے گی۔ارکان نے بجٹ اجلاس 2018ء کے دوران ایوان میں پیش کی گئی کمیٹی رپورٹ میں تجاویز اور تجربات شامل کرانے کے لئے چیئرمین موصوف کا شکریہ ادا کیا۔اس میٹنگ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری آر ایل شرما کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔