پیرس/ پانچویں سیڈ یافتہ یونان کے استیفانوس ستسپاس نے روس کے ڈینیل میدویدیف کو منگل کی رات چھ۔تین ، سات۔چھ (تین) ، سات۔پانچ سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخلے کے ساتھ ہی میدویدیف کا نمبر ون بننے کا خواب توڑ دیا۔اے ٹی پی ریس ٹو تورین میں سرفہرست چل رہے ستسپاس نے پہلی بار پیرس میں سیمی فائنل تک پہنچے میدویدیف کے خلاف 2019 کے بعد اپنی پہلی جیت حاصل کی اور ان کے خلاف اپنا کیریر ریکارڈ دو۔چھ پہنچا دیا۔