سرنکوٹ //عوام کے درمیان بہترتعلقات قائم کرنے اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے مقصدسے پولیس اور فوج کی طرف سے ساوجیاں اور سرنکوٹ میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کیاگیا۔حد متارکہ پر واقع ساوجیاں علاقہ میں فوج کی چالیس آرآر رائفل کی طرف سے افطار پارٹی دی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران ریاست میں امن و امان و بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وہیں پولیس کی طرف سے سرنکوٹ میں ایک افطار پارٹی دی گئی جس میں سب ڈیویڑنل افسران و پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔افطار پارٹی میں مقامی سیول سوسائٹی اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔