سانحہ انچی ڈورہ

  سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے انچی ڈورہ اننت ناگ سانحہ کی 7ویں برسی پر کہا کہ اُن معصومین کے لواحقین آج بھی انصاف کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میںشبیر شاہ نے شجاعت الاسلام،اشتیاق احمد کھانڈے ا ور امتیاز احمدیتو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شہادتوں کا سفر کبھی بھی رکا نہیں اور نہ ہی دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے کہ کسی قوم کی قربانیاںبے نتیجہ رہی ہوں۔انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ قاتلوں کی شناخت کے بعد بھی ریاست کی کسی بھی انتظامیہ نے قاتلوں کو قانون کے سامنے جوابدہ نہ بنایابلکہ انہیں تحفظ ہی فراہم کیا گیا اور ترقیوں سے نوازا ۔انہوں نے اس طرح کے واقعات و سانحات پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں اس طرح کے واقعات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اور اسے روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کی شروعات کرنی چاہئے ‘۔اس دوران انجینئر فاروق احمد کی قیادت میں ایک وفد نے انچی ڈورہ جاکر فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔