جموں//سانبہ سیکٹرمیں غیر قانونی طور سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی شہری کو بی ایس ایف نے گرفتار کرلیا ہے ۔ جموں کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سرحدی حفاظتی فورس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے متعلق بی ایس کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستانی باشندہ ہے جس نے بین الاقومی سرحد عبور کرلی تھی اور بھارتی حدود میں داخل ہوکر مشکوک حالات میں گھوم پھر رہا تھا ۔گرفتار شخص سے اس سلسلے میں پوچھ تاچھ جاری ہے ۔