کشتواڑ//وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ(آزادانہ چارج)،پی ڈبلیو ڈی ،آر اینڈ بی، محکمہ مال، اور پنچایتی راج سنیل شرما نے اپنے حلقہ کشتواڑ کے پہلے روز سالانہ مچیل یاترا،جو کہ اس پورے علاقہ کے لئے مذہبی احترام کی ایک علامت رہی ہے، کے سلسلہ میں منعقد کئے جارئے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مختلف مدعوں خصوصاً بٹوت سے کشتوڑ تک کی سڑک کی حالت پر غور کیا گیا جس پر جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے سڑک کی کام فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کے لیت و لعل کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اُنہوں نے یاتراق خوشاسلوبی سے منعقد کرنے کی انتظامیہ کو ہدایت دی۔اُنہوںنے خصوصی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ مجوزہ ہوئی پٹری کی تعمیر کی جگہ کا بھی معائینہ کیا ور پروجیکٹ کو عملانے کے لئے طریقہ کار پر بات و چیت کی،تاکہ علاقہ کے لئے عنقریب ہی اس علاقہ کے لئے ہوئی سروس شروع کی جا سکے۔وزیر موصوف کا بعدازاں پاڈر علاقہ کا دو روزہ دورے کا پروگرام ہے،جہاں وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور علاقہ کے ترقیاتی پروجیٹکوں کا بھی معاینہ کریں گے۔