جموں//سابقہ وزیر و بی جے پی کے سرکردہ لیڈر شام لعل شرما نے جمعرات کے روز یہاں پلوی ایسو سی ائیٹس دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ سنیل شرما نہ کہ پلوی ایسو سی ائیٹس کے مالک ہیں بلکہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔شرما نے کہا کہ سماجی کام وہ کام ہے جو سماج کی بقا کیلئے کی جاتی ہے اور جو سماج کی خدمت کیلئے بغیر کسی مفاد کے کی جاتی ہے ،جس میں سے سنیل شرما ایک نام ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی کام ایک تعلیمی اور پیشہ وارانہ طریقہ ہے جو لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی کام سے مراد افرد کی صلاحیتوں میں انکے سماجی ماحول میں مثبت اور سرگرم مداخلت سے لوگوں کی ضروریات اور مشکلات میں کمی لانے سے بہتری لانا ہے اور لوگوں کے درمیان تبادلہ خیال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عمل میں سماجی کام لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے اور انکے اقدار کے شرائط پورا کرنا ہے ۔ اس موقعہ پر مہنت روہت شاستری ، انسپکٹر راکیش جموال، انسپکٹر جے پال شرما ، سریندر سنگھ ، راکیش گنڈوترہ، منگل برال، سبھاش شرما ، وجے چودھری، پروین شرما ، پون شرما ، جگ دیو سنگھ چب و دیگران بھی موجود تھے۔