جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سابق وزیر دفاع جارج فرینڈس کو ان کی دوسری برسی کے موقعہ پر یادگاری کنکلیومیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آنجہانی کی دوسری برسی کے سلسلے میں جارج فرینڈس فائونڈیشن نے ہند مزدور کسان پنچایت جموںوکشمیر شاخ اور یونٹ اینڈ سٹپ انڈیا جے اینڈکے شاخ نے یہاں پریس کلب میں یادگاری کنکلیو منعقد کیا تھا۔سابق مرکزی وزیر کو یاد کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آنجہانی ایک بے خوف رہنما تھے جنہوں پسماندہ طبقوں کے لئے اَنتھک کام کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر کے ساتھ اَپنے کام کرنے کے تجربات بانٹیں اور انہیں ایک عظیم قائد اور پسماندہ طبقوں کا خیر خواہ قرار دیا۔ اُنہو ںنے کہا کہ وہ ایک بہترین شخصیت اور اہل رہنما تھے ۔انہوں نے کئی سماجی نابرابریوں کے خاتمے کے لئے کام کیا۔سابق مرکزی وزیر کے کام کاج پر روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر ریلوے ہونے کے دوران جارج فرینڈس نے متعدد کراسنگ ندیوں ، وادیوں اور پہاڑوں کے ذریعہ ممبئی کو منگلور سے ملانے والی کونکن ریلوے کو حقیقت بنا دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ آنجہانی جارج فرینڈس جی نے سرکاری نظام میں شفافیت کی حمایت کی اور ہمیشہ ملک کے ہر شہری کے مساوی حقوق کے لئے ڈٹے رہے ۔ سابق ایم پی ارون اور صدرجارج فرینڈس فائونڈیشن نے آنجہانی جارج فرینڈس کی زندگی کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔انہوں نے اپنی زندگی بھر کی جدوجہد اور عوامی خدمت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جارج فرینڈس نے ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے کے لئے کام کیا۔ اَپنے خیالا ت اِظہار کرتے ہوئے آشتوش پاٹھک نے کہا کہ سابق وزیر دفاع نوجوان پود کے لئے مشعل راہ ہے جو سادگی کا پیکر تھے۔ اِس موقعہ پر ہند مزدور کسان پنچایت اور جموںوکشمیر آرگنائزیشن کے کنوینرمحمد حافظ کے علاوہ ممبئی کے لیبرلیڈر پرمود گونکر اور زندگی کے ہر شعبے کے ممتاز افرادموجود تھے۔