پونچھ//بلاک سائیں بابا ننگالی صاحب جو کہ اٹھارہ سے زائد پنچائتوں پر مشتمل ہے اس بلاک میں کسی بھی بینک کی کوئی برانچ نہ ہونے کی وجہ سے بلاک کی عوام کو کئی کلومیٹر کی مسافت کرکے پونچھ شہر میں آنا پڑتا ہے۔جہاں انکو کوڈ انیس کے دوران کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک تو ان کا پورا دن ضائع ہو جاتا ہے دوسرے ان کو جان کا خطرہ بھی رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بلاک میں کسی بینک کی برانچ کا نہ ہونا انتظامیہ کی لاپرواہی کی طرفٖ اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو ہر دن پونچھ آنا پڑتا ہے جو ان کے لئے بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔سماجی کارکن عبدالرشید اور فیض اکبر راٹھور نے کہا کہ اس بلاک میں آٹھارہ سے زائد پنچاتیں ہیں افسو س کہ وہاں ایک بینک بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں پسماندہ لوگ مقیم ہیں اور زیادہ تر مزدرو پیشہ ہیں اگربینک برانچ اس بلاک میں ہو تو عوام کو در بدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اورلیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے سائیں بابا ننگالی صاحب بلاک میں فوری جموں کشمیر بنک اور سٹیٹ بینک کی ایک ایک شاخ قائم کی جائے تاکہ لوگوں کو روز روز کی پریشانی سے نجات مل سکے۔