عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//محکمہ زراعت نے کل ڈی ایچ پورہ کولگام کے کمیونٹی ہال میں قومی شہد مکھی پالن اور شہد مشن (این بی ایچ ایم) کے تحت “سائنٹیفک مکھی پالن” کے موضوع پر ایک سیمینار اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے کیا۔ ڈی سی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے آپریشن کا دائرہ وسیع کریں اور محکمہ کے زیر اہتمام مختلف فلاحی پروگراموں کے تحت زیادہ سے زیادہ کسانوں خصوصاً بے روزگار نوجوانوں کو شامل کریں تاکہ وہ اپنی پائیدار روزی روٹی کے فوائد حاصل کر سکیں۔انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کو شہد کی مکھیوں کی کاشت میں بہترین کام کرنے پر سرٹیفکیٹ کے ذریعے بھی نوازا۔