جموں//نقب زنی اورچوری کی بڑھتی واردات کے پیش نظر ایس ایس پی جموں وویک گپتا(آئی پی ایس ) نے سنیل سنگھ جسروٹیہ ،ایس ایچ اوگاندھی نگر، ایس آئی کالی چرن انچارج پولیس پوسٹ ڈگیانہ اورایس آئی سندیپ چاڑک،انچارج پی پی نہرومارکیٹ پرمبنی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اورانچارج ایس پی سٹی سائوتھ ونے کمارکررہے تھے۔ ٹیم نے کڑی محنت کے بعدایک نقب زن چندن کمارولد دیوراج ساکن چلوارہ تحصیل کانگڑہ ،ایچ پی کوپنجاب سے گرفتارکیاجوایف آئی آر نمبر 19/2018، زیردفعات 454/380آرپی سی ،پی ایس گاندھی نگرمیں ملوث تھا ۔مذکورہ نقب زن نے قبول کیاہے کہ اس نے جموں شہرکے مختلف مقامات سے 22تولے سونا جس کی مالیت 7لاکھ روپے بنیتی ہے کوچرایاتھا اوران سونے کے زیورات میں 6سونے کی چین ،3 سونے کے ہار، 4 سونے کی بالیاں، 4جوڑے گولڈ ٹاپس ، 1 جوڑاسونے کے جمکے، دوجوڑے پائل ،اورایک سونے کی نتھ شامل ہے ۔ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے اورمزیدچوریوں کے انکشافات کاامکان ہے۔