قاہرہ// مصر کے قریب بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس سے قبل صارفین کو انٹرنیٹ کے حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے کیبل سسٹم میں پید اہونے والی خرابی سے آگاہ کردیا ہے۔ کیبل فالٹ کی وجہ سے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سسٹم پر یورپ کی طرف بین الاقوامی رابطے میں سروس میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔