غلام نبی رینہ
کنگن//ممبراسمبلی کنگن میاں مہر علی نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر جہانگیر بخشی کے ہمراہ 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کنگن کا دورہ کیا۔ ممبراسمبلی ؎ موصوف نے ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کے لئے طبی سہولیات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔انہوں نے ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کو ہدایت دی کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے بہتر طبی سہولیات فراہم رکھی جائیں تاکہ مریضوں کو علاج کے دوران کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ممبراسمبلی کنگن میاں مہر علی نے بتایا کہ دو ہفتے تک ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال چالوں ہونے کے بعد سب ضلع کنگن کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہوںگی ،خاص کر زچگی کے دوران خواتین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ انہیں خواتین کو زچگی کے دوران سرینگر کے ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں تمام تر طبی سہولیات دستیاب رکھی جائیںتاکہ مریضوں کو علاج کے دوران کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔