کنگن/غلام نبی رینہ/ لداخ شاہراہ پر زوجیلا میں پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک متاثر رہا ۔ بدھ کی صبح 11بجے کیپٹن موڈ پر پسیاں گر آئیں، جس کے بعد ٹریفک حکام نے شاہراہ پر دونوں طرف کے ٹریفک کی آمدورفت روک دی۔اسکے فوراً بعدبیکن نے پسیاں ہٹانے کیلئے مشینوں اور مزدوروں کو کام پر لگایا اور ڈیڑھ گھنٹے ساڑھے بارہ بجے کے بعد شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنایا۔