راجوری //ضلع انتظامیہ راجوری نے زمین مالکان کے نام 19.63کروڑ روپے کو منظوری دیتے ہوئے زمین سے جڑے 254تنازعات کو حل کیاہے ۔ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کلکٹر لینڈ ریکارڈز ایکوزیشن ، متعلقہ محکمہ جات کے سربراہوں اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔ا س موقعہ پر ڈھائی سوسے زائد معاملات پر بحث کی گئی اور زمین مالکان کو مقررہ مدت کے اندر اندر معاوضہ کی ادائیگی کی ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ کلکٹر لینڈ ریکارڈز ایکوزیشنزکی طرف سے 19.63کروڑ روپے کی رقم اکتیس دسمبر سے قبل دی جائے گی جس میں 9.05کروڑ روپے ایس ڈی ایم کوٹرنکہ ، 5کروڑ روپے ایس ڈی ایم تھنہ منڈی ، 70لاکھ روپے ایس ڈی ایم کالاکوٹ اور 4.93کروڑ روپے اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ادا کریںگے ۔میٹنگ میں زمین کے حصول کے 122اور زمینی تنازعات کے 132معاملات زیر بحث لائے گئے جن کو مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کی ہدایت دی گئی اسی طرح سے دیگر محکمہ جات سے جڑے زمینی معاملات بھی تبادلہ خیال کے بعد حل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔