یو این آئی
ممبئی// غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائننگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں تیزی سے کمی کی وجہ سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل سات ہفتوں کے اضافے کے بعد 5.4 بلین ڈالر کم ہو کر643.2 بلین ڈالر رہ گیا۔اسی دوران گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل ساتویں ہفتے 2.98 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 548.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 6.5 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 564.7 بلین ڈالر رہ گئے۔ ساتھ ہی اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر1.24 بلین ڈالر بڑھ کر55.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔زیر نظر ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 93 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہو کر18.1 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 35 ملین ڈالر کم ہو کر 6.4 بلین ڈالر رہ گیا۔