میلبورن//دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہیمسٹرنگ اسٹرین کی وجہ سے ہفتہ کو پریکٹس میں حصہ نہیں لیا اور اب ان کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں کھیلنے کے لئے فٹ رہنے کے تعلق سے اسکین رپورٹ کاانتظار ہے ۔ آسٹریلیائی اوپن میں ریکارڈ آٹھ دفعہ کے فاتح جوکووچ جمعہ کے روز امریکہ کے ٹیلر فرٹز کے خلاف اپنے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں تیسرے سیٹ کے دوران پھسل گئے تھے اورانہیں چوٹ لگ گئی تھی۔ بعد میں وہ علاج کے لئے میچ کے مقام سے باہر چلے گئے تھے اور پھر کورٹ پر لوٹ کر انہوں نے پانچ سیٹوں میں جیت درج کی تھی۔ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ ان کے دائیں پیرکے پٹھوں میں کھنچاو آیا ہے اوراتوارکو کناڈا کے ملوس راونک کے خلاف کورٹ پر اترنے سے قبل انہیں اپنی چوٹ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جوکووچ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے ہفتے کے روز اسکین سے گزریں گے ، حالانکہ جوکووچ کی ٹیم نے رپورٹوں پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ یواین آئی