زبان کاٹ کر لائو،21لاکھ کا انعام پائو

 سرینگر//دہشت گردی مخالف فرنٹ نامی ایک غیر معروف تنظیم نے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی زبان کاٹنے کیلئے 21لاکھ روپے کاانعام مقرر کیا ہے۔فاروق عبداللہ کو بقول اس تنظیم کے یہ سزا اُن کو پاکستان حامی بیان دینے اور آر ایس ایس کی مخالفت کرنے پر دی جارہی ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق نے ایسے بیان دے کر ملک کی توہین کی ہے۔فرنٹ کے قومی صدروریش شنڈیلانے معاملے کی فوری تحقیقات اور انکی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے چندی گڑھ میں جاری  اپنے بیان میں کہا کہ فاروق اپنے بیانات میں آر ایس ایس کے خلاف بولتے ہیں اور پاکستان کے حق میں بات کرکے ملک کی توہین کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ ملک دشمن ہیںاور اس کی زیڈ پلس سیکورٹی واپس لی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اُس شخص کو 21لاکھ روپے انعام دوں گا جوفاروق عبداللہ کی زبان کاٹ کر لائے۔
 

’’جس شخص کے پاس آپس مین رگڑنے کیلئے دو کوڑیاں نہیں وہی احمق 21لاکھ روپے انعام دینے باتیں کررہا ہے۔ ‘‘